دکان دار کے مسائل : سٹاک کی عدم دستیابی

دکان دار کے مسائل : سٹاک کی عدم دستیابی

کوئی بھی چھوٹا دکا ندار جو کمپنی سے مال لیتا ہے اور بعدا زاں اسے مارکیٹ میں فروخت کرتا ہے اسے اس پورے مرحلے میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل میں سب سے اہم اور سنگین ترین مسئلہ سٹاک کی عدم دستیابی کا ہے۔

سٹاک کی مارکیٹ میں بروقت فراہمی ہی کسی دکان دار کی مارکیٹ میں ساکھ کو برقرار رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن اگر سٹاک بر وقت دستیاب نہ ہو تو دکان دار کے کاروبار پر اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

بعض اوقات دکان دار کو  کسی پروڈکٹ  کے حوالے سے جب کوئی بڑا آرڈر آتا ہے تو سٹاک کی عدم دستیابی کی وجہ سے کسٹمر کو پروڈکٹ فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ اس طرح کسٹمر ایک یا دو بار آنے سٹاک میں تا خیر کو تو برداشت کر لیتا ہے مگر ہر باراگر ایسا ہونا شروع ہو جائے تو کسٹمر پھر اس دکان دار سے پروڈکٹ خریدنے کی بجائے کسی نئے دکان دار سے روجوع کرتا ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سٹاک عدم دستیاب کیوں ہوتا ہے یا دکان دار کے پاس تاخیر سے کیوں پہنچتا ہے؟

اس کی کئی ایک وجوہات ہیں۔ جس میں ایک بڑی اور اہم وجہ کمپنی اوردکان دار کا براہ راست رابطے کا فقدان ہے۔ زیادہ تر کمپنیاں دکانداروں کو سٹاک ڈسٹریبوٹرکی وساطت سے مہیا کرتی ہیں ۔ دکان دار اورکمپنیوں کے درمیان جتنی بھی کمیونیکیشن ہوتی ہے ڈسٹری بیوٹر کی مدد سے ہوتی ہے، دکان دار نے کوئی بھی آرڈر دینا ہے یا کمپنی سے لین دین کا جو بھی معاملہ کرنا ہے  ڈسٹری بیوٹر کی مدد سے ہی کرنی ہوتی ہے۔ اکثر ڈسٹری بیوٹرحضرات اپنے بنائے ہوئے پیمانے کے مطابق کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایک رابطے کا فقدان پیدا ہو جاتا ہے۔ دکان دارکے ساتھ بھی ان کی ہفتے میں ایک آدھ بارملاقات ہوتی ہے جس کی وجہ یہ رابطے کا فقدان مزید بڑھتا جاتا ہے اوراس کا سب سے زیادہ نقصان دکان دار کو ہوتا ہے کیونکہ کمپنی اپنی پروڈکٹ بیچ لیتی ہے، ڈسٹری بیوٹر کو بھی اپنا کمیشن مل جاتا ہے جبکہ دکان دار کو مارکیٹ میں اپنی ساکھ بچانے کے لئے سٹاک کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لئے کمپنی کو چاہیئے کہ وہ دکان دار کے ساتھ اپنا براہراست رابطہ بنائیں۔ آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے روایاتی طریقہ کار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کمپنی کو چاہیئے کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی بروئے کار لاے جس کی مدد سے وہ ڈسٹری بیوٹراور دکان دار سے بیک وقت رابطے میں رہ سکیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ کمپنی براہ راست دکان دار کے تمام مسائل یعنی سٹاک کی بروقت دستیابی، مارجن کی شفافیت اور دیگرتشہیر کے مسائل سے آگاہ رہے گی اور اس کے حل کے لئے مناسب اقدامات کرے گی۔ اس کے علاوہ اس کا دوسرا بڑا فائدہ یہ ہو گا  کہ بیک وقت کمپنی ،ڈسٹری بیوٹراور دکان دار ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور ایک دوسرے کے مسائل کا فہم و ادراک بھی رکھیں گے۔

Share this post

Comment (1)

Comments are closed.