دکان کی اندرونی و بیرونی برانڈنگ اور اس کی کاروبار میں اہمیت

دکان کی اندرونی و بیرونی برانڈنگ اور اس کی کاروبار میں اہمیت

برانڈ کسی نام ،اصطلاح یا علامت کو کہتے ہیں جو کوئی فردِ واحد یا کمپنی اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔آج کے دور میں برانڈنگ کو کاروباری مقاصد کے حصول کے لئے بنیادی ضرورت خیال کیا جاتا ہے۔پرانے وقتوں میں جب پیداواری ذرائع محض زراعت اور گلہ بانی تک محدود تھے برانڈنگ کو مختلف مویشیوں وغیرہ کی پہچان کے لئے استعمال کیا جاتا تھا تاکہ ان کے متعلقہ مالکان اپنے اپنے لائیو سٹاک کو باآسانی  تلاش کر سکیں۔

سرمایہ دارانہ نظام کی آمد کے بعد معیشت نے زبردست ترقی کی اور زندگی کے تمام شعبہ ہائے جات کی طرح برانڈنگ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔  برانڈنگ کا دائرہ کار وسیع سے وسیع تر ہوتا گیا۔ دورِ حاضر میں برانڈنگ کو مارکیٹنگ کے بہترین ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

موجودہ دور میں بڑی کمپنیوں کی طرف سے چھوٹی دُکانوں اور کاروباری مراکز کو بھی برانڈنگ کو طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جو چھوٹی دُکانوں اور کمپنیوں دونوں کے لئے یکساں مفید ثابت ہوتی ہے۔ اس طرح کی برانڈنگ میں چھوٹی دُکانوں کی دیواروں کو کمپنی کے اشتہارات ، لوگوز  اور ٹریڈ مارک وغیرہ کی شیٹ سے مزین وآراستہ کیا جاتا ہے جس سے دُکان کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں ۔اس سے چھوٹے دُکاندار کے تزئین و آرائش کے اخراجات بھی بچ جاتے ہیں اورکمپنی کی پروڈکٹ کی عوام الناس میں مسلسل تشہیر  بھی ہوتی رہتی ہے۔کمپنی کے لئے یہ ناممکن ہے کہ وہ تمام تر ذرائع ابلاغ کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی پروڈکٹ کے خدوخال نمایاں کر سکیں یا اپنی کو ئی نئی پروڈکٹ متعارف کروا سکیں ایسے میں چھوٹی دُکانوں پر کی جانے والی برانڈنگ  تریاک کا کردار ادا کرتی ہے  اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پروڈکٹ کو پہنچاتی ہے۔ اس کے علاوہ  اس طرح کی برانڈنگ سے اس خاص علاقے میں رہنے والے لوگوں کو پروڈکٹ کی فوری دستیابی کو بھی یقینی بناتی ہے کیونکہ کمپنی اپنی تمام تر پروڈکٹس ریٹیلر کو فراہم کرتی ہے جس کو وہ مذکورہ علاقے میں فروخت کرتا ہے بلکہ عوام پروڈکٹ کے بارے میں لوگوں سے مفید آراء بھی لیتا ہے جو کمپنی کو اپنی پراڈکٹ کو بہتر سے بہترین بنانے میں مدد دیتی ہے۔ایسے ریٹیلرز کسی بھی کمپنی کا ہر اول دستہ تصور کئے جاتے ہیں کیونکہ یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جن کا کسٹمرز کے ساتھ براہراست تعلق واسطہ ہوتا ہے یہ کسٹمرزکو نئی پروڈکٹس کے حوالے سے نہ صرف آگاہ کرتے ہیں بلکہ  انہیں قائل کرتے ہیں کہ وہ اسی کمپنی کی پروڈکٹس کو استعمال کریں ۔ اس طرح کمپنی کی پروڈکٹس تو بکتی ہی بکتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ریٹیلر کا بھی بہت فائدہ ہوجا تا ہے کیونکہ جتنی زیادہ پروڈکٹس بکتی ہیں وہ  بھی مالی طور پر اتنا ہی آسودہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

موجودہ دور میں چھوٹی دکانوں پر بڑی کمپنیوں کی برانڈنگ مارکیٹنگ کا ایک نہایت بہترین اور  مفید طریقہ ہے جس سے بیک وقت تینوں فریق یعنی کمپنی،ریٹیلر اور کسٹمر مستفید ہو رہے ہوتے ہیں، کمپنی کی پروڈکٹس کی  مستقل بنیادوں پرتشہیر ہو رہی ہوتی ہے، ریٹیلر جو ایک چھوٹا بزنس مین ہوتا ہے اس کا بزنس بڑھ رہا ہوتا ہے جبکہ کسٹمر کو اپنے نزدیک ترین مقام سے تمام طرح کی پروڈکٹس باآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *