دکان دار کے مسائل : ٹریڈ میٹریل کا نہ ہونا

دکان دار کے مسائل : ٹریڈ میٹریل کا نہ ہونا

کسی بھی کمپنی کی پروڈکٹ کی مارکیٹ میں کامیابی سے پذیرائی  کے لئے تمام فریقین یعنی کمپنی، ڈسٹری بیوٹر، آرڈرٹیکراور دکان داراپنا اپنا اہم کردارادا کر رہے ہوتے ہیں۔ پروڈکٹ کی مارکیٹ میں کامیابی کا سب سے زیادہ انحصاراس بات پر ہوتا ہے کہ کوئی بھی کمپنی اس پروڈکٹ کو مارکیٹ کے اندر متعارف کس طرح سے کروا رہی ہے یعنی اس کی تشہیر کس پیمانے پر کی جا رہی ہے؟ اس کی برانڈنگ کے حوالے سے کمپنی نے کیاحکمتِ عملی اپنائی ہے اور پروڈکٹ کے ٹریڈ پروموز کو مقامی سطح پرچلانے کے لئے کمپنی کیا کیا اقدامات کر رہی ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔

کمپنی وقتاً فوقتاً اپنی پروڈکٹس کی تشہیر ٹی وی ،اخبارات اور ریڈیو کے ذریعے تو کر ہی رہی ہوتی ہے لیکن یہ تشہیر ہر نئی آنے والی پروڈکٹ کے حوالے سے نہیں ہوتی اور نہ ہی یہ تشہیر ہفتہ وار بنیادوں پر کی جاتی ہے مثلاً ایک ہی پروڈکٹ کا اشتہار ٹی وی یا اخبار پرمہینوں چلتا رہتا ہے جبکہ اس دوران کمپنی اگر کوئی نئی پروڈکٹ متعارف کرواتی ہے یا پہلے سے موجود پروڈکٹ میں کچھ ترمیم و تبدیلی کے بعد بہتربناتی ہے تو اسے فوراً ٹی وی یا اخبار پر دینا  کئی ایک وجوہات کی بنا پر ممکن نہیں ہوتا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے کمپنی مقامی سطح پرمارکیٹ کے اندر ٹریڈ پروموز کا اجراء کرتی ہے جس کی مدد سے پروڈکٹ کے حوالے سے عام لوگوں کو آگا ہ کیا جاتا ہے ۔

یہاں مارکیٹ میں ٹریڈ پرموز کے مٹیریل کی عدم دستیابی کے حوالے سے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔

عام طور پرکمپنیاں ٹریڈ پروموز کو فلائیرز، بروشرز یا پھرفلیکسز وغیرہ کے اوپر نہیں چھاپتیں بلکہ وہ آرڈرٹیکر کے ذریعے دکان دار کو جو بل بھیجتی ہیں اسی کے اوپر یا اس ورق کی دوسری طرف نئی پروڈکٹ کے حوالے سے تھوڑا بہت مٹیریل درج کر دیتی ہیں۔ اس سے  یہ ہوتا ہے کہ دکاندار تو اس نئی پروڈکٹ کے اجراء کے بارے میں آگاہ ہو جاتا ہے لیکن عام کنزیومرز کو اس کے بارے میں زیادہ اطلاعات نہیں پہنچتی۔ اب دکاندار خود بھی ایک ایک کسٹمر کو اس نئی پروڈکٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہوتا ہے جس کی وجہ سےمقامی سطح پر اس نئی آنے والی پروڈکٹ کی تشہیر نہیں ہو پاتی اور اس کی سیلز میں خاطرخواہ کمی آتی ہے۔

اس سنگین مسئلے کے حل کے لئے کمپنیوں کو انتہائی پراثرحکمتِ عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ مارکیٹ وہ اہم ترین جگہ ہے جہاں کسی بھی نئی پروڈکٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کی جانی چاہیئں اور ٹریڈ پرومو وہ  واحد طریقہ کار ہے جس کی مدد سے یہ کام سر انجام دیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کو چاہیئے کہ وہ بل پر ہاتھ سے لکھ کر ٹریڈ پروموز چلانے کی بجائے دکان داروں کو پرنٹڈ مٹیریل مہیا کرے ۔ اس مقصد کے حصول کے لئے کمپنی کو اپنا تمام تر مٹیریل، فلایئرز، بروشر یا پھر چھوٹی اور بڑی فلیکسز پر چھپوا کر دکانداروں کو مہیا کرنا چاہیئے تاکہ مارکیٹ میں ایک موثر طریقے سے نئی آنے والی پروڈکٹ کی تشہیر کی جا سکے۔

دکاندار حضرات کے ان تمام مسائل کا حل پاک ریٹیلرز کی موبائل ایپ میں موجود ہے- ہماری موبائل ایپ خاص طور پر دکاندار حضرات کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کے بنایی گی ہے- اب دکاندار حضرات پاک ریٹیلرز کی موبائل ایپ کے ذریعے کمپنی سے براه راست رابطہ کر سکتے ہیں- اپنی شکایات کا اندراج، نیی پروموشن کی معلومات، آرڈرٹیکر، ریٹیلرز مارجن اور بہت سے مفید استعمالات پاک ریٹیلرز کی موبائل ایپ میں آپ کو حاصل ہونگے- آج ہی پاک ریٹیلرز موبائل ایپ ڈاون لوڈ کیجئے اور اپنے کاروبار کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی طرف قدم براهیے

Share this post