کمپنی کی ذمہ داریاں اور دکان دار کے کردار پر ایک نظر

کمپنی کی ذمہ داریاں اور دکان دار کے کردار پر ایک نظر

کوئی بھی کاروبار کسی ایک کمپنی یا انفرادی حیثیت رکھنے والے دکان دار یا ڈسٹری بیوٹر تک محدود نہیں ہوتا۔اس سارے کے سارے عمل میں کمپنی سے لے کر عام کسٹمر تک سب لوگ کسی نہ کسی حیثیت میں شامل ہوتے ہیں لیکن اس پورے عمل میں سب سے زیادہ اہم کردار کمپنی اور دکان دار کا ہوتا ہے کیونکہ کمپنی کسی بھی پروڈکٹ کو تیار کرتی ہے جبکہ دکان دار اس پروڈکٹ کو اس کی مانگ کے مطابق مارکیٹ میں مہیا کرتا ہے۔کمپنی کیونکہ پروڈکٹ کو تیار کر کے مارکیٹ میں بھیجتی ہے لہذا کمپنی پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے۔

کسی بھی کمپنی کی سب سے اہم اور بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ معیاری اور بہتر پروڈکٹس تیار کرے جو کسٹمر حضرات کی ڈیمانڈ کے مطابق ہوں۔اگر کمپنی کی پروڈکٹ ناقص اور غیر معیاری ہو گی تو مارکیٹ میں کمپنی کی ساکھ تو خراب ہو گی اس کے ساتھ ساتھ جو دکاندار اس کمپنی کی پروڈکٹ فراہم کر رہا ہے اس کی ساکھ اور کا روبار بھی بری طرح متاثر ہو گا۔ لہذا معیاری مصنوعات کی تیاری کسی بھی کمپنی کی  سب سے اولین ذمہ داری ہے۔

دوسری اہم ذمہ داری سامان کی بروقت ترسیل ہے۔ سامان کی بروقت ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے دکان دار کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ایک کمپنی کو چاہیئے کہ وہ ریٹیلر حضرات کو پروڈکٹ کی فوری اور بر وقت ترسیل کو یقینی بنائیں تا کہ ریٹیلرز کو مارکیٹ میں کسی بھی قسم کی خفت کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

اس کے علاوہ کمپنی اور دکانداروں کے درمیان مناسب رابطے کا فقدان بھی ایک اہم ترین مسئلہ ہے۔ براہ راست رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے  کئی ایک مسائل جنم لیتے ہیں کو دکان دار کے کاروبار کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔کمپنی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دکان دار کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہے اور ان کے جو بھی مسائل ہیں ان کو سنے اور جس حد تک انہیں حل کیا جا سکتا ہے انہیں حل کرنے کی کوشش کرے۔

ایکسپائر ڈ سٹاک  کا معاملہ بھی اپنی نوعیت میں ایک اہم ترین مسئلہ ہے۔ زیادہ تر ایکسپائرڈ سٹاک کے نقصان کا بوجھ دکان دار پر ڈال دیا جاتا ہے جو اخلاقی طور پر بھی غیر مناسب ہے۔یہ کمپنی کی  بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری ہے کہ کوئی ایسا نظام متعارف کرائے جس سے ایکسپائرڈ سٹاک کے نقصان کا بوچھ صرف دکان دار کو ہی نہ اٹھانا پڑے بلکہ اسے کمپنی اور دکان دار یکساں طور پر برداشت کریں۔

کمپنی کی ان ذمہ داریوں کے ساتھ کچھ ایسے فرائض بھی ہیں جو دکاندار پر عائد ہوتے ہیں۔

دکان دار کو چاہیئے کہ وہ کمپنی کی پروڈکٹس کے حوالے سے مارکیٹ میں موجود کسٹمرز کی آراء کے حوالے سے ایمانداری کے ساتھ کمپنی کو مطلع کرے۔ اگر  کسٹمر کسی بھی پروڈکٹ کے حوالے سے کوئی منفی ردعمل کا اظہار کرتا ہے تو اسے جوں کا توں کمپنی تک پہنچائے۔

اس کے علاوہ دکان دار کے اہم فرائض میں ایک یہ فرض بھی شامل ہے کہ وہ کمپنی کی پروڈکٹ پر کسٹمر سے نا جائز منافع نہ لے بلکہ اس کا منافع جتنا کمپنی نے طے کیا ہے اسی منافع کے مطابق وہ کسٹمر کو پروڈکٹ فراہم کرے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *